ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش میں پارک کی ہوئی لاری سے تیز رفتار بس کی ٹکر ، 11؍ہلاک ، 20؍ زخمی

مدھیہ پردیش میں پارک کی ہوئی لاری سے تیز رفتار بس کی ٹکر ، 11؍ہلاک ، 20؍ زخمی

Mon, 21 May 2018 12:23:13    S.O. News Service

گنا،21؍مئی (ایس او نیوز) مدھیہ پردیش کے ضلع گنا کے روٹھیائی کے نزدیک آج صبح  پارک کی  گئی لاری سے ایک مسافر بس کے ٹکرا جانے سے 11 افراد کی موت ہوگئی اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق اتر پردیش کے باندہ سے گجرات کے احمد آبادجارہی بس آگرہ ۔ ممبئی قومی شاہراہ پر ڈیہری گاؤں کے قریب سڑک پر پارک  ایک لاری سے ٹکرا گئی ۔ اس زبردست حادثے میں بس پر سوار آٹھ مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین لوگوں کی موت اسپتال میں ہوئی۔ 20 زخمی مسافروں کو ضلع گنا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔


Share: